پی سی او ایس والی خواتین بھی ماں بن سکتی ہیں اگر۔۔ مشہور گائناکولوجسٹ کی بتائی چند اہم باتیں جو ماں بننے کی خواہشمند عورتوں کے لئے جاننا ضروری ہیں

پولی سسٹک سینڈروم جسے عام زبان میں پی سی او ایس کہا جاتا ہے، ایک ہارمونل عارضہ ہے جو خواتین کے تولیدی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ماہواری میں بے قاعدگی، جسم پر غیر ضروری بال اور بیضہ دانی میں سسٹ بن سکتے ہیں۔ یہ ہارمونل عارضہ خاص طور پر ان خواتین کے لئے خطرناک ہے جو ماں بننے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ماہرین کے بیان کیے وہ طریقے بتائے جائیں گے جس سے پی سی او ایس کے باوجود بھی آپ ماں بننے کی خواہش پوری کرسکتی ہیں۔

ڈاکٹر ارم منور ماہر گائناکولوجسٹ ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں ڈاکٹر ارم بتاتی ہیں کہ پی سی او ایس کے عارضے میں مبتلا خواتین ماں بن سکتی ہیں البتہ اس کے لئے انھیں ڈاکٹر کی رہنمائی اور ان کی بتائی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

پی سی او ایس میں مبتلا خواتین کو حمل ٹہرانے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟

باقاعدگی سے ورزش کریں کیونکہ اس عمل سے جسم میں انسولین کی سطح کو منظم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ وزن بھی کم ہوتا ہے اور ذہنی تناؤ بھی کم ہوتا ہے۔

زائد وزن اور موٹاپا ہارمونل بیلنس کو خراب کردیتا ہے اور تولیدی نظام بھی غیر فعام ہوجاتا ہے اس لئے اگر آپ ماں بننے کی خواہش مند ہیں تو سب سے پہلے اپنے وزن پر توجہ دیں۔

پھل، سبزیاں، پروٹین اور صحت مند چکنائی والی غذا کھائیں۔ میٹھے اور تلے ہوئے نمکین اور پروسیسڈ فوڈ ہر گز نہ کھائیں۔

ماہواری کے سائیکل پر توجہ دیں اور کسی معالج سے اس حوالے سے رابطہ کریں جو آپ کو اس حوالے سے مسلسل رہنمائی دے سکے۔ کیفین اور نکوٹین والی چیزوں سے دور رہیں۔ غصہ کم کرنے کے لئے گہری سانسوں کی مشق کریں اور چہل قدمی معمول بنا لیں۔

Pcos And Pregnancy

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pcos And Pregnancy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pcos And Pregnancy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1778 Views   |   08 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

پی سی او ایس والی خواتین بھی ماں بن سکتی ہیں اگر۔۔ مشہور گائناکولوجسٹ کی بتائی چند اہم باتیں جو ماں بننے کی خواہشمند عورتوں کے لئے جاننا ضروری ہیں

پی سی او ایس والی خواتین بھی ماں بن سکتی ہیں اگر۔۔ مشہور گائناکولوجسٹ کی بتائی چند اہم باتیں جو ماں بننے کی خواہشمند عورتوں کے لئے جاننا ضروری ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پی سی او ایس والی خواتین بھی ماں بن سکتی ہیں اگر۔۔ مشہور گائناکولوجسٹ کی بتائی چند اہم باتیں جو ماں بننے کی خواہشمند عورتوں کے لئے جاننا ضروری ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔